12 مارچ، 2018، 3:08 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات/ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات/ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان کے وزير اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے تیار ہے انھوں نے اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران دوبرادر اور ہمسایہ ملک ہیں جو ایکدوسرے کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایرانی وزير خآرجہ نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور ایران کی بندرگاہ جابہار کا آپس میں گہرا رابطہ ہے اور دونوں بندرگاہیں خطے میں اقتصادی خوشحالی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے پاکستانی سرحد سے بعض دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے سرحدوں  پر سکیورٹی کے مضبوط اور مستحکم انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا اور ایران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بھر پور حمایت کرنے کے لئۓ آمادہ ہے۔

News ID 1879327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha